لاہور (ویب ڈیسک) نامور پاکستانی سائنسدان اور مشہور کالم نگار ڈاکٹرعبدالقدیر خان اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پہلی بات تو یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ ہمارے پیارے رسول ﷲ ﷺ زندگی بھر کبھی بیمار نہیں ہوئے۔ وجہ، آپ مندرجہ ذیل اسباب جان لیں:(۱) صبح جلدی اُٹھنا:رسول ﷲ ﷺ صبح بہت جلدی اٹھ جایا کرتے تھے
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ایک خوبصورت معلوماتی تحریر

بلکہ ایسی کوئی روایت نہیں ملتی کہ آپ ﷺ کی تہجد بھی کبھی قضاء ہوئی ہو۔ سورج نکلنے سے کچھ وقت قبل اور ایک گھنٹہ بعد تک کا وقت آکسیجن سے بھرپورہوتا ہے۔ آج سائنسی تحقیق کی بنیاد پر بھی صحت کے اعتبار سے 24گھنٹوں میں یہ بہترین وقت ہوتا ہے کہ جس میں آپ کو زیادہ سے زیادہ آکسیجن لینے کا موقع ملتا ہے جو کہ آپ کی صحتمند زندگی کے لئے ایک بہت مفید عمل ہے۔(۲) آنکھوں کا مساج:صبح نیند سے اٹھنے کے بعد رسول ﷲ ﷺ آنکھوں کا مساج فرمایا کرتے تھے۔ باڈی کا پورا نظام گیارہ سسٹم پر مشتمل ہوتا ہے۔ نیند سے اٹھنے کے بعد یہ سسٹم بحال ہونے میں 11 سے 12 منٹ لیتا ہے۔ اگر آپ آنکھوں کا مساج کرتے ہیں تو یہ سسٹم 10 سے 15 سیکنڈ میں فوراً بحال ہوجاتا ہے
۔(۳) بستر پر کچھ دیر بیٹھے رہنا:رسول ﷺ بستر سے اٹھ کر کچھ دیر بیٹھے رہتے تھے اور معمول تھا کہ تین دفعہ سورہ اخلاص پڑھتے تھے کہ جس کو پڑھنے میں تقریباً ایک منٹ صرف ہوتا ہے۔ آج میڈیکل سائنس بتاتی ہے کہ ہمارے دماغ میں ایک capillary ہے کہ جس کے ایک حصے سے دوسرے حصے کیلئے بلڈ کیلئے ایک پل بنتا ہے۔ اس طرح اس پل کے ذریعے سے ہی ہمارے پورے دماغ کو بلڈ کی سپلائی بحال ہوتی ہے کہ جہاں سے ہمارے تمام تر اعصاب یعنی پورا جسم کنٹرول ہوتا ہے۔ اگر کوئی شخص صبح بیدار ہونے پر اچانک اُٹھ کر چل دے جبکہ ابھی برین میں بلڈ کی سپلائی