اسلام آباد: ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہیروئن منتقل کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر ایک مبینہ ڈیلر کو حراست میں لے لیا۔
اے ایس ایف کے ترجمان کے مطابق ایک مسافر حامد خان ولد مومن خان کے سامان سے دو کلو وزنی ہیروئن پکڑی گئی۔