اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )طالبان حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد ملک میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنے میں مصروف ہے ۔ اس حوالے سے حال ہی میں طالبان حکومت کی جانب کابل کے مشہور بازار ’ بش بازار ‘ کا نام تبدیل کیا ہے ، یہ بازار 2001میں امریکا کے حملے کے بعد قائم کیا گیا تھا
افغان طالبان حکومت نے کابل کے مشہور ’بش بازار‘ کا نام تبدیل کردیا

اس وقت امریکہ کے صدر جارج ڈبلیو بش تھے ۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بازار کا نام تبدیل کر کے مجاہدین بازار رکھا گیا ہے اور بازار کے داخلی دروازے پر نئےبینرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں ۔ یاد رہے کہ اس قبل کابل ہوئی اڈے سمیت کابل یونیورسٹی کا نام بھی تبدیل کیا جا چکا ہے ۔