بیلجیئم کی لیوین یونیورسٹی کے ارتقائی ماہر حیاتیات، ٹام وینسلرز کے مطابق، ہندوستان میں موجود کرونا وائرس اس سیارے پر موجود وائرس کی بدترین شکل ہے۔
بیلجیم یونیورسٹی نے انڈین کرونا وائرس کو اس سیارے پر وائرس کی بدترین قسم قرار دے دیا۔

وینسلیئرس پہلے سائنس دان تھے جنہوں نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ وائرس کی دوسری قسموں کے مقابلے میں برطانیہ کی مختلف شکل زیادہ تشویشناک ہے ، یہ دعوی پہلے متنازعہ تھا لیکن بعد میں دوسرے ماہرین نے اس کی تصدیق کردی۔
انہوں نے ایک امریکی ریڈیو نیٹ ورک، این پی آر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا، “برطانیہ میں وائرس کی نئی قسم کے مقابلے میں انڈین وائرس کی نئی شکل زیادہ تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔