سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آئین کے ساتھ غداری ایک ایسا اقدام تھا جس کی سزا اس دنیا اور آخرت میں ملتی ہے۔
جسٹس قاضی فائز عیسی نے غداری کی سخت الفاظ میں مذمت کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام “بنیادی حقوق اور آئین” سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس عیسیٰ نے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی غداری کے زمرے میں آئے گی۔
انہوں نے کہا ، “آئین کے ساتھ غداری کرنے کے بعد نہ صرف اس دنیا بلکہ آخرت میں بھی اسے سزا دی جائے گی۔”