پاکستان (نیوز اویل)، صدقہ فطر ہر مسلمان مرد عورت بوڑھے بچوں نومولود امیر غریب سب پر فرض ہے اور فطر کا لفظی مطلب روزہ کھولنا یا روزہ ترک کرنا ہوتا ہے صدقہ فطر فرض ہے جو کہ ادا کرنے کا مقصد یہ ہوتا ہے جو کوتاہیاں اور غلطیاں آپ سے روزے کی حالت میں سرزد ہوئی ہیں اللہ تعالیٰ انہیں معاف فرما دے ۔
صدقہ فطر در اصل روزہ کی حالت میں کیے گئے گناہوں اور نازیبا حرکتوں یا نازیبا الفاظ کا کفارہ ہوتا ہے۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صدقہ فطر فرض قرار دیا اور اس کا مقصد یہ بیان فرمایا کہ روزہ دار سے روزہ کی حالت میں جو کوئی فضول اور نازیبا بات سرزد ہوگئی ہو وہ اُس سے پاک ہو جائے اور مسکینوں اور غریبوں کو کم از کم عید کے روز خوب اچھی طرح سے کھانا میسر ہو جائے اور وہ بھی عید کی خوشیاں منا سکیں ۔