اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک بھر کے کسانوں کو وفاقی حکومت کے کسان کارڈز کے ذریعے براہ راست سبسڈی مل جائے گی۔
عمران خان نے اعلان کیا کہ ملک بھر کے کسانوں کو وفاقی حکومت کسان کارڈز کے ذریعے براہ راست سبسڈی مہیا کرے گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے یہ بیان آج اسلام آباد میں قومی کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسان کنونشن کا مقصد منزل کا تعین کرنا ہے کیونکہ ملک کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔