پاکستان (نیوز اویل)، مریم نواز نے سوشل میڈیا پر والد نواز شریف کے نام پیغام دے دیا ۔
مریم نواز کا والد نواز شریف کےلئے سوشل میڈیا پر پیغام۔۔۔

مریم نواز سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں اور حال ہی میں ٹوئٹر پر ان کی ایک ٹویٹ وائرل ہوئی ہے جس میں انہوں نے والد نواز شریف کو کہا ہے کہ “واپس آ جائیں آ پ کی ضرورت ہے” ۔ مریم نواز نے ایک ٹرک آ رٹ شیئر کیا اور سرائکی گانے کی لائنز کو بطور کیپشن استعمال کیا ” پچھاں مڑ وے ڈھولا تری لوڑ پے گئی اے” یعنی واپس آ جائیں آ پ کی ضرورت ہے۔
یاد رہے ایک بار پہلے بھی مریم نواز نے ایک ٹویٹ کی تھی جس میں انہوں نے ایک رکشے کی تصویر شیئر کی تھی اور اس پر لکھا تھا کہ نواز شریف کی یاد آ تی ہے ہمیں پرانا پاکستان چاہیے۔