پاکستان (نیوز اویل)، اسلام میں ٹائی لگانے کے حوالے سے مختلف بیانات سامنے آتے ہیں اور زیادہ تر علماء کرام ٹائی لگانے سے منع ہی کرتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ٹائی لگانا مناسب نہیں ہے ۔
ٹائی لگانے کے حوالے سے یہ بیانات بھی سامنے آتے ہیں کہ ٹائی صلیب کے نشان کو ظاہر کرتی ہے اور ٹائی لگانا کرسچن یعنی عیسائی لوگوں کی نشانی ہے جو کہ اپنے فیشن کے طور پر لگائی جاتی ہے ۔ ٹائی لگانے کو حرام بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ مسلمانوں کو غیر مسلموں سے تشبیہ دیتی ہے لیکن اس حوالے سے کچھ علمائے کرام کا بیان سامنے آیا ہے جن میں ان کا کہنا ہے کہ ٹائی لگانا حرام تو نہیں ہے لیکن کیونکہ یہ ہمارے مذہب میں مناسب نہیں ہے یا ہمارے لئے سے بہترین لباس موجود ہیں اس لیے ٹائی لگانے کے حوالے سے احتیاط برتنی چاہیے ۔