سورة الم نشرح اکیس بار صبح و شام اول و آخر تین بار درودشریف طالب علم خود پڑھ لے یا ماں پڑھ کر دم کر دے بہت پُرتاثیر چیز ہے جس وقت بچہ پڑھنے بیٹھے تین بار سورة الم نشرح پڑھ لے ،آپ کوئی چیز مطالعہ کر رہے ہیں آپ کہتے ہیں مجھے یاد رہے تین بار سورة الم نشرح پڑھ کے وہ چیز پڑھیں۔
ہزاروں افراد کا سورہ الم نشرح کا آزمودہ فوری امیر ہونے کا وظیفہ

وہ چیز اللہ کے فضل سے یاد رہے گی یا جس وقت وہ موقع ہو گا اللہ پاک وہ یاد دلا دے گا ،حافظے کے لیے، یادداشت کے لیے بچوں کے تعلیمی کیرئیر کے لیے ،بچوں کی تعلیمی ترقی کے لیے ،بچوں کے فیوچر اور مستقبل کے لیے سورة الم نشرح حافظے کو کھول دے، الم نشرح دل کو کھول دے، لکنت کے لیے اکیس دفعہ یا اکتالیس دفعہ صبح و شام، جن کی زبان اڑتی تھی لکنت تھی اللہ پاک نے ان کی زبان کھول دی۔
الم نشرح دل کی دنیا کھول دے جن کا دل اللہ کی طرف راغب نہ جن کا دل نیکی کی طرف بند ہوتا ہے دل پر ہاتھ رکھ کر 11دفعہ پوری سورة الم نشرح پڑھ لے اللہ دل کی دنیا کھول دیتا ہے، بعض لوگ قرآن پڑھنا چاہتے ہیں نہیں پڑھ پاتے ،حدیث پڑھنا چاہتے ہیں نہیں پڑھ پاتے کوئی دینی کتاب پڑھنا چاہتے ہیں نہیں پڑھ پاتے یا کوئی سائنس کی کتاب بہت مشکل کتاب پڑھنا چاہتے ہیں نہیں پڑھ پاتے میں نے ان کو بتایا اللہ پاک نے اُنکے مسئلے حل کر دئیے۔