اہم خبریں

آج چودہ سو سال پہلے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بیان کردہ قیامت کی نشانیاں، جو آج ہماری آنکھوں کے سامنے سچ ثابت ہو رہی ہیں۔۔۔۔ ہر مسلمان کے لئے لمحہ فکریہ!!!

پاکستان (نیوز اویل)، ایک مسلمان ہونے کے ناطے ہمارا ایمان ہے کہ موت برحق ہے اور ایک دن قیامت کا معین ہے جب ہر چیز کو فنا ہو جانا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے امت کے سامنے قیامت کی نشانیاں کھول کھول کر بیان کیں۔

نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب قیامت کا وقت نزدیک ہوگا تو بچے غصے سے بھرے ہوں گے یعنی وہ ماں باپ کی عزت اور احترام بھول چکے ہوں گے۔ تیزابیت سے بھری جلانے والی بارشیں ہوں گی۔ بے ایمانی عام ہوگی۔ برے لوگوں کی کثرت ہوگی۔ قابل اعتماد افراد کو جھوٹا سمجھا جائے گا۔ مواصلات بڑھ جائے گی اور لوگ دنیا کا حال گھروں میں رہ کر جانا کریں گے لیکن انہیں اپنے پاس رہنے والے ہمسائے کی خبر تک نہ ہوگی۔ دنیا پر منافق لوگ حکومت کریں گے۔ مسجدوں کو بہت خوبصورت بنایا جائے گا لیکن لوگوں کے دل عبادت سے خالی ہوں گے۔ جوان لوگوں کے پاس بے تحاشہ دولت ہوگی۔ ایسی تحریکیں عمل میں آئیں گی جو لوگوں کو بے حیائی اور بے عملی کی طرف بلائیں گی۔ قتل و غارت اور تباہی دنیا کی تہذیب کا حصہ بن جائے گی۔ موسیقی کے آلات لوگوں کے سروں پر ہوں گے۔ لوگ ایک دوسرے کا مذاق اڑائیں گے۔ لوگوں میں نشہ آور چیزوں کا استعمال عام ہو جائے گا۔ عرب کے لوگ اونچی اونچی عمارتیں بنائیں گے اور اس عمل میں ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گے۔ سود میں اضافہ ہوگا۔ لوگ پڑھے لکھے ہوں گے مگر پھر بھی جاہل ہوں گے۔ لوگ دین کو ایسے سمجھیں گے اور لوگوں کو سمجھائیں گے کہ اس کی وجہ سے مزید فتنے جنم لیں گے۔ مرد اپنی بیویوں کی اطاعت کریں گے مگر ماں کی نہیں۔ وہ دوستوں کی بات سنیں گے مگر باپ کو دھتکاریں گے۔

یہ وہ باتیں ہیں جو نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے آج سے چودہ سو سال پہلے امت کو بیان فرمائی تھیں جب ان نشانیوں کے بارے میں کوئی گمان بھی نہ کر سکتا تھا۔ لیکن آج ہم انہیں اپنی آنکھوں کے سامنے سچ ثابت ہوتا دیکھ سکتے ہیں۔

newsavail

Recent Posts

Crypto News: BlackRock Expands Bitcoin Investment with European ETP

BlackRock, the world’s largest asset manager, has officially launched its iShares Bitcoin Exchange-Traded Product (ETP)…

1 week ago

Price History Indicates That Bitcoin is Poised For A Golden Bull Run In April With A 34% Surge: Crypto News Insights

Bitcoin, the leading cryptocurrency, may be on the verge of a significant rally in April,…

2 weeks ago

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

5 months ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

5 months ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

5 months ago