عجیب و غریب اور بھاری دھاتیں آسمان سے گرنے سے کراچی کے باسیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا.
آسمان سے بھاری دھاتیں گرنے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

کراچی: عجیب و غریب اشیاء آسمان سے گرنے کے بعد کراچی کے علاقے شیر شاہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ میں ایک پراسرار واقعہ پیش آیا ، جہاں کچھ بھاری اشیاء آسمان سے گر گئیں ، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ پاک کالونی اور سائٹ ایریا میں تین مختلف مقامات پر بھاری چیزیں گر گئیں ، جس کے بعد بھاری لوہے کی چیزیں زمین میں ڈوب گئیں جبکہ اس واقعے سے میو شاہ قبرستان میں قبر اور تین مکانات کی چھتوں کو نقصان پہنچا ہے۔