اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) حکومت نے شوگر ملز مالکان سے چینی کی قیمت طے کرنے کا اختیار چھین لیا، آئندہ سے حکومت کی جانب سے تھرڈ پارٹیایولیوشن کروا کر چینی کی قیمت مقرر کی جائے گی۔
اب راج کرے گی خلقتِ خدا۔!! شوگر ملز مالکان کی ہمیشہ کے لیے چھٹی، چینی کی قیمتوں کا تعین اب کون کرے گا؟ حکومت نے پاکستانیوں کو شاندار سرپرائز دے دیا

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نے چینی کی قیمت کا تعین کرنے کیلئے شوگر ملز مالکان کا اختیار واپس لے لیا ہے۔ملک میں چینی کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ شوگر ملز مالکان کی جانب سے کیا جاتا ہے،تاہم اب حکومت نے فیصلہ کیا ہے آئندہ سے تھرڈ پارٹی ایولیوشن کروا کر چینی کی قیمت مقرر کی جائے گی۔
حکومت کے اس فیصلے کے باعث ملک میں چینی کی قیمت میں کمی ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ یہ خبریں بھی سامنے آئی ہیں کہ حکومت نے چینی کی قیمت میں کمی لانے کیلئے اس پر عائد 17 فیصد سیلز ٹیکس کو کم کر کے 5 فیصد تک لانے کا فیصلہ کیا ہے۔