پاکستان (نیوز اویل)، سابق پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق نے ایک نجی پوڈ کاسٹ میں اپنے سعودی عرب کے سفر کے روح پرور واقعات بتائے، جن میں جبل احد پر پیش آنے والا ایک حیران کن واقعہ بھی شامل ہے۔
احد کے پہاڑ پر پہنچا تو کیا دیکھا؟ عبدالرزاق نے 16 برس پہلے پیش آنے والا روح پرور واقعہ سنا دیا

عبدالرزاق نے بتایا کہ وہ 15، 16 سال قبل سعودی عرب گئے تھے اور انہیں جبل احد کی زیارت کا بھی شرف حاصل ہوا۔ سعودی حکومت نے اس مقام کو بند کر دیا تھا جہاں غزوہ احد کے وقت نبی کریم ﷺ نے بیٹھ کر آرام فرمایا تھا اور اسی مقام پر آپ ﷺ کے دندان مبارک بھی شہید ہوئے تھے۔
لیکن خوش قسمتی سے ایک پاکستانی پٹھان ڈرائیور انہیں اپنی ٹیکسی میں خفیہ راستے سے وہاں لے گیا۔ عبدالرزاق نے بتایا کہ جب وہ اس مقام پر پہنچے تو انہیں دل کو ایسا سکون محسوس ہوا جو آج تک پھر کبھی محسوس نہیں ہوا۔ اس مقام سے ایسی خوشبو آ رہی تھی کہ ان کا آنے کا دل ہی نہیں کر رہا تھا۔