اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی سابق گورنر اور سابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی پہلی خاتون چیئرپرسن منتخب ہوئیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سابق گورنر شمشاد اختر نے اہم عہدہ سنبھال لیا۔

گذشتہ ماہ بورڈ میں آزاد ڈائریکٹر کے عہدے پر مقرر ہونے والی شمشاد اختر کو گذشتہ روز منعقدہ ایک میٹنگ میں “متفقہ طور پر منتخب” کیا گیا تھا ، جس نے ان کو پی ایس ایکس کی 73 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون چیئرپرسن بنادیا تھا۔
ایک بیان میں ، پی ایس ایکس نے شمشاد اختر کو “پاکستان کی مالیاتی منڈیوں کا تجربہ کار” قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تین سال تک اسٹیٹ بینک کی گورنر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔