واشنگٹن: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے گورنر رضا باقر کا کہنا ہے کہ 6 بلین ڈالر کے قرض پروگرام کے چھٹے جائزہ پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے بات چیت آسانی سے جاری ہے۔
اسٹیٹ بینک کے گورنر رضا باقر نے کہا کہ ہم اپنے ٹیکس نیٹ کو بڑھا کر جی ڈی پی تناسب کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔
