پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں محمد مختار نامی ایک مستری کی ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہوئی ہے جو کہ ایک ہاتھ سے معذور ہے اور اس مستری کا کہنا ہے کہ فرشتے اس کی مدد کرتے ہیں،
اللہ سے دعا مانگی جس کے بعد سے لگتا ہے کہ فرشتے میری مدد کرتے ہیں ۔۔ جانیں یہ مستری کیسے معذوری کے باجود بھی تیزی سے کام کرتا ہے، دیکھیے

محمد مختار کا کہنا ہے کہ وہ 1990 سے اس کام سے وابستہ ہیں اور 2002 میں ان کا ایک ایکسیڈنٹ ہوا تھا جس کے بعد ان کا ایک بازو ضائع ہو گیا تھا اور اس کے بعد اسے انہوں نے اللہ تعالی سے دعا مانگی کہ میرا کوئی اور ذریعہ آمدن نہیں ہے
اس وجہ سے تو ہی ہے اب جو میری مدد کریں اور میں حلال روزی کما سکوں ، اور اس کے بعد جب میں صحتیاب ہوا اور میں نے کام شروع کیا تو میں پہلے سے زیادہ تیزی سے کام کرنے لگ گیا اور میرے ساتھ کا کوئی مزدور اگر دن میں 1500 اینٹیں لگاتا ہے تو میں 3000 تک اینٹیں لگا لیتا ہوں اور باقی مزدور تھک جاتے ہیں لیکن میں پھر بھی نہیں تھکتا ،