اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے حزب اختلاف کے شور و غل کے درمیان حال ہی میں قومی اسمبلی میں بلڈوز کیے جانے والے متنازعہ الیکشن ایکٹ (ترمیمی) بل پر اپنے تحفظات سے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر اپنے تحفظات سے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا۔

باخبر ذرائع نے بتایا کہ کمیشن نے پارلیمانی امور اور قانون و انصاف کی وزارتوں کو بھیجے گئے الگ الگ خطوط میں کل 72 مجوزہ ترامیم میں 45 کے خلاف اعتراض اٹھایا ہے۔