اہم خبریں

انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔ایک اور آواز ہمیشہ کے لیےخاموش ہو گئی۔۔ پاکستان کی بڑی شخصیت کا انتقال ہو گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔ایک اور آواز ہمیشہ کے لیےخاموش ہو گئی۔۔ پاکستان کی بڑی شخصیت کا انتقال ہو گیا ہے کیونکہ موت برحق ہے اور ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نامور میوزیشن وزیر افضل 87 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔

ان کی نماز جنازہ سمن آباد، مسجد شاہ خراسان میں ادا کی گئی، اور مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ میں میوزک انڈسٹری سے وابستہ افراد سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد نے شرکت کی۔ موسیقار وزیر افضل طویل عرصے سے بیمار تھے، انھیں گردوں اور شوگر جیسے موذی امراض لاحق تھے۔ وزیر افضل پاکستان کے نامور فلمی موسیقار خواجہ خورشید انور کے شاگرد تھے، انھوں نے پاکستان فلم انڈسٹری کی 73 سے زائد فلموں کے 209 گانوں کی موسیقی دی۔ کہندے نیں نیناں، تیرے کول رہنا جیسا شاہکار گیت موسیقار وزیر افضل کے فلمی کیرئیر کا سب سے مقبول ترین گیت تھا۔ ان کے دیگر مشہور نغمات میں سیو نے میراے دل دا جانی، تو قرار میرا پیا میرے جانیا اور سات سروں کا بہتا دریا تیرے نام سر فہرست ہیں۔ وزیر افضل نے جن فلموں کی موسیقی دی ان میں یار مستانے، دل دا جانی، جمع جنج نال، سوہنا، دو مٹیاراں، اور زمین شامل ہیں، جب کہ گلوکارہ نور جہاں نے ان کی موسیقی میں بے شمار ہٹ نغمے گائے۔ گلوکار مسعود رانا، مہدی حسن، ترنم ناز سمیت متعدد نامور گلوکاروں نے ان کی دی ہوئی موسیقی میں گانے اور غزلیں پیش کیں۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں 14 اگست 2010 کو انھیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔

Ali Goher

Recent Posts

Crypto News: BlackRock Expands Bitcoin Investment with European ETP

BlackRock, the world’s largest asset manager, has officially launched its iShares Bitcoin Exchange-Traded Product (ETP)…

3 weeks ago

Price History Indicates That Bitcoin is Poised For A Golden Bull Run In April With A 34% Surge: Crypto News Insights

Bitcoin, the leading cryptocurrency, may be on the verge of a significant rally in April,…

3 weeks ago

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

5 months ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

5 months ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

6 months ago