دُنیا میں اُن لوگوں سے بڑھ کر خوش نصیب کون ہوں گے جنہیں اللہ کے گھر میں سالہا سال اذان دینے کی سعادت نصیب ہوتی ہے۔ اور اگر عبادت گاہ بھی مسجد نبوی ہو جسے مسجد الحرام کے بعد دُنیا کا دوسرا مقدس ترین مقام ہونے کا اعزاز حاصل ہے تو یہاں امامت کےفرائض انجام دینے والے لوگ کس قدر خوش نصیب ہوں گے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون! سعودی عرب کی بہت بڑی شخصیت کا انتقال ہو گیا

مسجد نبوی میں کئی سال تک امامت کروانے ممتاز خطیب اور امام شیخ حسین بن عبدالعزیز انتقال کر گئے ہیں۔ان کے انتقال کی خبر سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر بھی پھیل گئی۔ جس کے بعد سوگوار خاندان سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ مرحوم شیخ حسین کے بیٹے شیخ حسین الشیخ نے سوشل میڈیا پر اپنے والد محترم کے انتقال پُرملال کی خبر دی تو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
ٹویٹر پر بھی شیخ حسین بن عبدالعزیز کے نام سے ہیش ٹیگ بن گیا ہے جس میں ہزاروں افراد کی جانب سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور آخرت میں بلند درجات کے لیے دعا کی گئی ہے۔ شیخ عبدالعزیز کی نماز جنازہ شمالی ریاض کی مسجد البباطین میں ادا کی گئی۔عصر کی نماز کے بعد ان کی مقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئی ہے۔