پاکستان کے سابق فاسٹ بولر اعزاز چیمہ کے والد رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر اعزاز چیمہ نے اپنے والد کے انتقال کی خبر بذریعہ ٹوئٹر دی، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ میرے پیارے والد مہدی الیاس اختر چیمہ آج علی الصبح انتقال کرگئے۔
اسی افسوسناک خبر کی اطلاع کے ساتھ اعزاز چیمہ نے لکھا کہ برائے مہربانی میرے والد کے لئے سورہ فاتحہ پڑھ کر دعائےمغفرت کریں۔یاد رہے کہ ٹیسٹ فاسٹ بولر اعزاز چیمہ گزشتہ برس قائد اعظم ٹرافی فائنل کے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے، 15 ستمبر 2011 کو زمبابوے کے خلاف بولاوایو میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے اعزاز چیمہ نے ٹیسٹ
میچوں میں 31 اعشاریہ 90 کی اوسط سے 20 وکٹیں حاصل کیں۔اعزاز چیمہ نے 14 ایک روزہ بین الاقومی اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی اور بالترتیب 23 اور 8 وکٹیں لیں۔
BlackRock, the world’s largest asset manager, has officially launched its iShares Bitcoin Exchange-Traded Product (ETP)…
Bitcoin, the leading cryptocurrency, may be on the verge of a significant rally in April,…
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…