پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت میں پیش آیا ہے جس میں خون کے کینسر میں مبتلا ایک بچے کو گنگا ندی لے جا کر نہلایا گیا جس کے بعد وہ بچہ انتقال کر گیا ،
اندھی عقیدت بچے پر بھاری ۔۔ کینسر میں مبتلا 7 سالہ بچے کو والدین گنگا ندی لے گئے، اسکے بعد جو ہوا دیکھ کر سب ہکا بکا رہ گئے

تفصیلات کے مطابق اس بچے کو کینسر کی آخری سٹیج تھی جس کے بعد ڈاکٹرز نے جواب دے دیا تھا اور ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ آپ ان کو گھر لے جائیں اور ان کے گھر والوں کے ناسودہ خیالات کی وجہ سے وہ لوگ اس کو گنگا ندی میں جہاں پر گندا ترین پانی پایا جاتا ہے نہلانے کے لیے لے گئے کہ ان کا بھگوان اس بچے کو صحت یاب کر دے گا لیکن وہ بچہ صحتیاب ہونے کو بجائے انتقال کر گیا ،
یہ واقعہ بہت افسوسناک ہے اور اس سے کئی اہم سبق ملتے ہیں سب سے پہلے، یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ کینسر ایک سنگین بیماری ہے جس کے لیے طبی علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔ اندھی عقیدت اور روایتی طریقے کبھی بھی جدید طبی علاج کا متبادل نہیں ہو سکتے۔ اس واقعے میں، والدین اپنے بیٹے کو ڈاکٹروں کی طرف سے دی گئی امید کے باوجود گنگا میں لے گئے، جس کے نتیجے میں ان کی موت ہو گئی