پاکستان (نیوز اویل)، میں زندگی میں اکیلا تھا… شادی کے وعدے پر پاکستانی جاسوسہ کو میزائلوں کی معلومات دینے والا انڈین انجینیئر گرفتار
۔
بھارتی ریاست حیدرآباد میں ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ لیبارٹری کے مطابق ایک بھارتی انجینئر مبینہ طور پر پاکستانی جاسوسہ کو حساس نوعیت کی معلومات فراہم کرتا رہا۔
29 سالہ انجینیئر ملیکارجن ریڈ نے فیس بک پر اپنی ذاتی معلومات میں لکھا کہ وہ ڈی آر ڈی ایل کے کانٹریکٹ سے وابستہ ہے تو اس کو نتاشہ نامی ایک
خاتون نے فیس بک پر اس کو ریکویسٹ بھیجی۔ اس خاتون نے یہ ظاہر کیا کہ اس کا تعلق برطانیہ سے ہے اور وہ ایک جریدے میں ملازمت کرتی ہے جو دفاعی امور پر کام کرتا ہے۔
اس خاتون نے انجینئر سے ان جوہری صلاحیتوں سے بھرپور میزائلوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی تھی جو آبدوزوں کا نشانہ لے سکتے ہیں ۔
ان سب باتوں کا اعتراف انجینئر نے تفتیش کے دوران خود کیا ہے اور اب اس کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی جا رہی ہے۔
تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس انجینئر نے شادی کے جھانسے میں آکر میزائلوں میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی سے متعلق حساس معلومات اس خاتون کو فراہم کی ہیں۔ یہ ہندوستان کے جوہری صلاحیت سے بھرپور مزائل ہیں جو “کے میزائل” کے نام سے جانے جاتے ہیں۔
اس خاتون کی باتوں میں آنے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ وہ انجینئر ذاتی زندگی میں بہت اکیلا تھا اور جب خاتون نے اسے شادی کی پیشکش کی تو وہ اس کی شرائط ماننے سے انکار نہ کرسکا اور اس کو معلومات فراہم کرتا رہا۔
وہ خاتون ہمیشہ انجینیئر سے واٹس اپ یا فیس بک کے ذریعے بات کرتی تھی لیکن ان کی کوئی ویڈیو کال پر بات نہ ہوئی تھی۔
انجینئر کے پاس موجود دو موبائل اور ایک لیپ ٹاپ سے بھی کافی شواہد ملے ہیں جن میں میزائلوں کی تصاویر اور ان ٹیکنالوجی کے متعلق معلومات واضح طور پر اس خاتون سے شیئر کی ہوئی ہیں۔
BlackRock, the world’s largest asset manager, has officially launched its iShares Bitcoin Exchange-Traded Product (ETP)…
Bitcoin, the leading cryptocurrency, may be on the verge of a significant rally in April,…
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…