لندن (این این آئی)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ پاکستان کے لیے مرد و خواتین ٹیموں کو بھیجنے سے انکار پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
انگلش بورڈ کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بڑا اعلان کر دیا

برطانوی اخبار دی ٹائمز کے مطابق مرد و خواتین کے دورہ پاکستان سے انکار پر انگلینڈ کے وزیر اعظم نے برہمی کا اظہار کیا اور وزارت خارجہ اور کامن ویلتھ آفس میں موجود برطانوی وزراکے مطابقبورڈ کے اس فیصلے سے دونوں ممالک کے تعلقات خراب ہوئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دورے کی منسوخی کے اعلان سے قبل انگلش کرکٹ بورڈ، 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے اعلیٰ حکام، دفتر خارجہ اور محکمہ ثقافت، میڈیا اور اسپورٹس کے درمیان مشاورت ہوئی تھی اور اس اجلاس میں گورننگ باڈی نے مطالبہ کیا تھا کہ دورے کو شیڈول کے مطابق ہونا چاہیے
اس حوالے سے بتایا گیا کہ ان درخواستوں کو نظر انداز کر کے کھلاڑیوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کی بنیاد پر دورے کو منسوخ کرنے پر وزرا بہت برہم ہیں اور ان کا موقف ہے کہ ایسا کر کے انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اٹھائے گئے تمام اقدامات کو بہت دھچکا لگا ہے کیونکہ اس وقت یہ تعلقات بہت اہمیت کے حامل ہیں۔