اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ری گیسیفائیڈ مائع قدرتی گیس (آر ایل این جی) کی اوسط فروخت قیمت رواں ماہ کے لیے تقریبا 13.22 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ (ایم ایم بی ٹی یو) مقرر کی ہے جو گزشتہ ماہ کے 12.91 ڈالر کے مقابلے میں 2.33 فیصد زیادہ ہے۔
اوگرا نے آر ایل این جی فروخت کی قیمت 13.22 ڈالر فی یونٹ مقرر کردی

ریگولیٹر نے گزشتہ ہفتے اگست کے لیے آر ایل این جی کی فروخت کی قیمت 13.61 ڈالر بتائی تھی جو کہ جولائی کے مقابلے میں تقریبا 5.5 فیصد زیادہ تھی، جس میں سب سے مہنگے اسپاٹ کارگو کی قیمت 20.55 ڈالر فی یونٹ (برینٹ کا 27.87 فیصد) شامل ہے۔
پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے اپنے کارگو کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ اس نے بولی ختم کردی ہے۔