اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)نادرا نے شناختی کارڈ کی تصدیق وَ تجدید کے نئے نظام کا اجراء کر دیا،نئے نظام کی بدولت ہر پاکستانی تصدیق کر سکتا ہے کہ ان کے خاندان میں کوئی اجنبی یا غیرمتعلقہ فرد تو رجسٹرڈ نہیں ہے۔
اپنے شوہر کاشناختی کارڈ اور تاریخ اجراء اس نمبر پر بھیجیں اور جانئے کہ آپ کے شوہر نے کتنی شادیاں کر رکھی ہیں

آپ کا خاندان محفوظ تو پاکستان محفوظ ٔکےمرکزی پیغام کے تحت آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا،غیرقانونی طور پر پاکستان میں رہنےوالے غیرملکیوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا، وزیراعظم پاکستان عمران خان نے گزشتہ ہفتے نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ چیئرمین نادرا طارق ملک نے ڈیجیٹل پاکستان کے مکمل روڈ میپ پر تفصیلی بریفنگ دی۔نادرا کی جانب سے جیسے ہی نیا نظام متعارف کرایا گیا تو اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک نیا ٹرینڈ شروع ہو گیا کہ جس میں یہ کہا گیا کہ کسی شخص نے کتنی شادیاں کی ہوئی ہیں اب اس طریقہ کار سے بیویاں آسانی سے پتہ لگا سکیں گی ۔
کچھ صارفین کی جانب سے شوہر کو یہ پیغام دیا گیا کہ اگر آپ نے دوسری شادی کی ہوئی تو اپنی دوسری بیوی کا کارڈ پرانا ہی رہنے دیں اس کے والد کی جگہ اپنا نام مت تبدیل کروائیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف اعجاز علی خان نے طنزاً کہا کہ شوہر کی دوسری شادی کنفرم کرنے کیلئے حکومت کا انقلابی قدم ، اپنے شوہر کا سی این آئی سی نمبر تاریخ اجراء کیساتھ 8009 پر میسج کریں، اور اس طریقہ کار سے معلوم کریں کہ آپ کے شوہر نے کتنی شادیاں کی ہوئی ہیں ۔