اسلام آباد: سید یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کی تقرری پر ملک کی دو بڑی اپوزیشن جماعتوں کے مابین جاری تنازعہ اس وقت شدت اختیار کر گیا جب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے اعلان کیا کہ وہ شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے قبول نہیں کرے گی۔مسٹر گیلانی کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں پاکستان مسلم لیگ نواز (مسلم لیگ ن) کی حمایت حاصل نہیں تھی۔
اپوزیشن لیڈر کے متعلق اختلافات اپنے عروج پر پہنچ گئے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما سید نوید قمر نے ایک بیان میں کہا ، “اگر مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی (ف) نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کو تسلیم نہ کرنے کا فیصلہ کیا تو ہم بھی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو قبول نہ کرنے پر مجبور ہوں گے۔”
پیپلز پارٹی کے رہنما کا بیان ان اطلاعات کے درمیان سامنے آیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) نے مسٹر گیلانی کو اپوزیشن لیڈر تسلیم نہ کرنے اور سینیٹ میں اپوزیشن بنچوں پر نیا بلاک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔