فلم تھری ایڈیٹس سے شہرت پانیوالے بالی وڈ اداکار شرمن جوشی کے والد اور سینیئر تھیٹر اداکار اروند جوشی 84 سال کی عمر میں چل بسے۔
اچانک انتقال کی خبر! بھاررتی فلم انڈسڑی سوگ میں ڈوب گئی

بھارتی میڈیا کے مطابق اروند جوشی کا شمار گجراتی زبان کے معروف تھیٹر اداکاروں میں ہوتا ہے اور انہوں نےچند ایک بالی وڈ کی فلموں میں بھی کام کیا تھا۔ان کے انتقال پر متعدد اداکاروں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اداکار شرمن جوشی سے تعزیت کی ہے۔
سینیئر بالی وڈ اداکار پریش راول ‘جو کہ خود بھی ان کے ساتھ تھیٹر میں کام کرچکے ہیں ‘ نے اروند جوشی کی وفات پر افسوس اور گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے بھارتی تھیٹر کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔