کراچی (این این آئی)سینئر اداکار عدنان صدیقی کا سرکاری ٹی وی چینل پر شعیب اختر کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر کہا ہے کہ شعیب اختر نے توہین آمیز رویے کو بہترین انداز میں سنبھالا۔عدنان صدیقی نے لکھا کہ لائیو شو میں شعیب اختر کی جانب سے دکھائے جانے والے رویے نے مجھے متاثر کردیا ہے۔اداکار نے لکھا کہ ’اس نے اپنے اوپر لگنے والی توہین کو بڑی پختگی اور
صبر سے سنبھالا، کوئی اور ہوتا تو آن ایئر اپنے جذبات کھو بیٹھتا لیکن اس بندے نے اپنا وقار برقرار رکھا جو بلاشبہ اچھی پرورش کی نشانی ہے‘۔ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اسپورٹس پروگرام میں نعمان نیاز کی جانب سے شعیب اختر کے ساتھ ایسے رویے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اگر نعمان نیاز کو شعیب اختر کی رائے سے اتفاق نہیں ہے تو انہیں کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ مہمانوں کی تذلیل کریں۔
BlackRock, the world’s largest asset manager, has officially launched its iShares Bitcoin Exchange-Traded Product (ETP)…
Bitcoin, the leading cryptocurrency, may be on the verge of a significant rally in April,…
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…