مکوآنہ (این این آئی )زرائع کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ نشاط آباد کے ایس ایچ او نعیم علم الدین کی جانب سے بااثر اے ایس آئی منور کے سامنے گٹھنے ٹیکنے کا انکشاف سامنے آگیا۔ زرائع کے مطابق چند روز قبل ملاں پور کے علاقے میں دو گروپوں میں پانی لگانے کے
تنازع پر جھگڑا ہوا جس پر ایس ایچ او کی جانب سے دونوں گروپوں کے فریقین کو گرفتار کرتے ہوئے کاروائی کا حکم دیا گیا لیکن اے ایس آئی منور کی جانب سے زخمی ہونے والے فریق کو زخمی حالت میں گرفتار کرتے ہوئے حوالات میں بند کردیا گیا۔ جسکے متعلق ایس ایچ او کی جانب سے ایس ایس پی آپریشن کو رپورٹ کی گئی۔ تو ایس ایس پی آپریشن محمد افضل نے اے ایس آئی منور کو معطل کردیا۔ لیکن معطل ہونے والے اے ایس آئی منور کی حمائت میں اعلی افسر کی جانب سے سفارش کی گئی جس پر معطل اے ایس آئی کو فوری بحال کردیا گیا۔ جس پر دلبرداشتہ ہوکر ایس ایچ او نشاط آباد نعیم علم الدین کی جانب سے سی پی او فیصل آباد سے رابطہ کیا گیا لیکن وہاں سے بھی داد رسی نہ ہونے پر ایس ایچ او نعیم علم الدین کی جانب سے استعفی دے دیا گیا۔ زرائع کے مطابق گزشتہ دو روز سے ایس ایچ او نشاط آباد کی خالی نشت نئے ایس ایچ او کی تعیناتی کی منتظر ہے۔
BlackRock, the world’s largest asset manager, has officially launched its iShares Bitcoin Exchange-Traded Product (ETP)…
Bitcoin, the leading cryptocurrency, may be on the verge of a significant rally in April,…
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…