راولپنڈی: بے نظیر بھٹو اسپتال (بی بی ایچ) کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں پولیس اہلکاروں اور ڈاکٹروں کے درمیان تلخ کلامی کا واقہ پیش آیا۔ جس سے طبی خدمات رک گئیں اور مریضوں کے لئے پریشانی پیدا ہوگئی۔
ایمرجنسی وارڈ میں پولیس اور ڈاکٹرز کے مابین تلخ کلامی نے اخلاقیات کی تمام حدیں پار کردیں۔

ڈاکٹروں نے پولیس پر الزام لگایا کہ وہ وردیوں کا ناجائز استعمال کررہے ہیں اور غیر قانونی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
تاہم ، پولیس نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے ایک بیمار افسر کو ہنگامی علاج فراہم کرنے میں غفلت کا مظاہرہ کیا۔