ترجمان پنجاب حکومت نے کہا شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف میاں جاوید لطیف کو نواز شریف نے استعمال کیا اور انہوں نے براہ راست شہباز شریف پر ح، ملہ کیا۔
ایک اور ساز ش منظر عام پر ! شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف جاوید لطیف کو کس طرح استعمال کیا گیا؟ تہلکہ خیز دعویٰ

ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا پیپلز پارٹی کو کنٹونمنٹ کے انتخابات میں کچھ نہیں ملا اور اب سندھ کے لیڈر کو جواب مل گیا ہے جبکہ بلاول بھٹو کا جنوبی پنجاب کا دورہ زیرو رہا اور پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہ ملنے والے الیکشن آزاد لڑے اور جیت گئے جبکہ دو سو انیس میں سے ایک سو دو سیٹیں تحریک انصاف نے جیتیں۔
صوبائی وزیر نے اپوزیشن کو نشانے پر رکھتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف میاں جاوید لطیف کو نواز شریف نے استعمال کیا اور جاوید لطیف نے براہ راست شہباز شریف پر ح، ملہ کیا۔ ڈالر اور روپے کا جلوہ اور سوجی کا حلوہ صرف مولانا کو سوجتا ہے۔