اے عیسیٰ !!! اگرتم پہاڑ کی چوٹی کے اوپر سے چھلانگ لگاؤ پھر میں دیکھتا ہوں تمھارا رب تمھیں کیسے بچاتا ہے۔۔۔
اے عیسیٰ !!! اگرتم پہاڑ کی چوٹی کے اوپر سے چھلانگ لگاؤ پھر میں دیکھتا ہوں تمھارا رب تمھیں کیسے بچاتا ہے ۔۔۔۔ وہ وقت جب شیطان نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو بہکانے کی کوشش کی، پھر کیا ہوا؟ ایمان افروز تحریر

وہ وقت جب شیطان نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو بہکانے کی کوشش کی، پھر کیا ہوا؟ ایمان افروز تحریر امام ابو داؤد رحمتہ اللہ علیہ نے ابن طاؤس رحمتہ اللہ علیہ سے روایت بیان کی ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ملاقات شیطان سے ہوئی۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے شیطان سے کہا کہ کیا تجھے علم ہے کہ تجھے وہی ملا جو تیرا مقدر تھا ۔شیطان نے کہا کہاس پہاڑ کی چوٹی پر چڑھ جاؤ اور خود کو گرادو پھر دیکھو کہ کیا تم زندہ رہتے ہویا نہیں؟
حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا کہ کیا تو جانتا نہیں کہ اللہ عزوجل نے فرمایا ہے کہ میرا بندہ مجھے نہ آزمائے بے شک میں جو چاہتا ہوں وہ کرتا ہوں۔ امام زہری رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ بندہ اپنے رب کا امتحان لینے کا مجاز نہیں مگر اللہ جب چاہے بندے کو آزمائش میں مبتلا کر سکتا ہے۔ امام ابو داؤد رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا کہ شیطان ‘حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے پاس آیا اور کہا کہ آپ علیہ السلام خود کو سچا جانتے ہیں تو میں بھی اس پہاڑ سے چھلانگ لگا تا ہوں آپ علیہ السلام بھی لگائیں۔