کراچی: آئی سی سی کے ون ڈے بلے بازوں کی رینکنگ کے لئے حال ہی میں سرفہرست مقام حاصل کرنے والے پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے اپنی انوکھی شاٹ سے سب کو خوش کردیا۔
بابر اعظم کا گھر میں کرکٹ کھیلنے کا انوکھا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

پاکستانی کپتان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک گھر میں شاٹ کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک بچہ بھی اسٹمپ کے پیچھے کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔
اس ویڈیو نے ان کی پہلی مشہور ہونے والی شاٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، جہاں پاکستانی کپتان نے حال ہی میں ختم ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز کے ایک میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف ایک ہی شاٹ کھیلا ہے۔