اہم خبریں

بغیر بازوؤں کے سنوکر کھیلنے والے پاکستانی نوجوان نے دنیا میں دھوم مچا دی

اگر کچھ کرنے کا پکا عزم کر لیا جائے تو کوئی چیز آپ کے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ اس کی مثال 32 سالہ محمد اکرم ہیں جو کہ پیدائشی طور پر دونوں بازوؤں سے محروم ہیں لیکن ان کی یہ محرومی ان کے سنوکر کھیلنے کے جنوں کو کم نہیں کر سکی۔

محمد اکرم کا تعلق ایک چھوٹے سے گاؤں سے ہے اور ان کا کہنا ہے کہ جب وہ 11، 12 سال کے تھے تو وہ جب کلب میں سنوکر کھیلتے ہوئے دیکھتے تھے تو تب ان میں بھی سنوکر کھیلنے کا شوق پیدا ہوا ۔ اکرم کا کہنا ہے کہ جب وہ سنوکر ٹیبل خالی دیکھتے تو وہ اپنے منہ اور ٹھوڑی کا استعمال کرکے سنوکر کھیلنے کی کوشش کرتے تھے ۔

چیئرمین سنوکر کلب میاں عثمان کا کہنا ہے کہ جب اکرم کلب میں سنوکر کھیلنے اور سیکھنے آیا تو ہمیں لگا کہ یہ بغیر بازوؤں کیسے سنوکر کھیل سکے گا تو اس نے کہا کہ یہ منہ سے سنو کر کھیل سکتا ہے جب اکرم نے سنوکر کھیل کر دکھائی تو وہ واقعی ہی بہت اچھا کھیل رہا تھا اور یہ ہمارے لئے بہت حیران کن بات تھی اور ہم نے اسے کھیلنے کی اجازت دے دی۔

محمد اکرم اب تک کافی میچز کھیل چکے ہیں اور بہت سے میچز جیت بھی چکے ہیں۔ ان کے والدین ایک چھوٹے سے گاؤں میں رہتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہم نے کبھی اپنے بیٹے کو کھیلتے ہوئے نہیں دیکھا لیکن ہر کسی سے اس کی تعریف سن کر ہمیں بہت فخر محسوس ہوتا ہے کہ ہمارے بیٹے نے اتنی بڑی محرومی کو بھی اپنے راستے کی رکاوٹ نہیں بننے دیا ۔

newsavail

Recent Posts

Crypto News: BlackRock Expands Bitcoin Investment with European ETP

BlackRock, the world’s largest asset manager, has officially launched its iShares Bitcoin Exchange-Traded Product (ETP)…

12 hours ago

Price History Indicates That Bitcoin is Poised For A Golden Bull Run In April With A 34% Surge: Crypto News Insights

Bitcoin, the leading cryptocurrency, may be on the verge of a significant rally in April,…

3 days ago

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

5 months ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

5 months ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

5 months ago