پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے کچھ ممبران کے غیر مناسب سلوک کے باوجود پارٹی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی بجٹ پر حمایت کرے گی۔
بلاول بھٹو نے شہباز شریف کو پیغام دیا کہ وہ قومی اسمبلی میں اپنا کام کریں اور وفاقی بجٹ کو روکیں۔
