کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنماؤں نے حکومت پر ایوان کے پر امن ماحول کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا ہے۔
بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن رہنماؤں نے وزیر اعلی کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کا فیصلہ کر لیا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ وہ وزیر اعلی جام کمال خان الانی کے خلاف ایف آئی آر درج کریں گے اور بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے اور حزب اختلاف کے بارے میں مخلوط حکومت کے رویہ کے خلاف اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔