اسلام آباد: پاکستان نے بھارت میں چھ کلوگرام یورینیم کی غیر قانونی فروخت کی کوشش کے ایک اور واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
بھارت میں 6کلوگرام یورینیم کی غیرقانونی فروخت کا ایک اور معاملہ سامنے آگیا۔

بھارت میں غیر قانونی طور پر یورینیم فروخت کرنے کی کوششوں کی اطلاعات کے بارے میں میڈیا سوالات کے جواب میں ، دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ، “ہم نے بھارت میں 6 کلو یورینیم کی غیر قانونی فروخت کی کوشش کے ایک اور واقعے کے بارے میں بھی رپورٹس دیکھی ہیں۔”