پاکستان (نیوز اویل)، حامد میر ایک مشہور اور سینئر صحافی ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک پروگرام میں حیران کن انکشافات کیے ہیں جو کہ پاکستان تحریک انصاف کے لیے پریشانی کا سبب بن سکتے ہیں ۔
تحریک انصاف کے تقریباً 25 ارکانِ اسمبلی کے پارٹی کو چھوڑنے کے حوالے سے حامد میر کا تہلکہ خیز انکشاف، جہانگیر ترین سمیت اہم نام سامنے آ گئے!

ان کا پروگرام کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے پچیس ارکان اسمبلی پارٹی کو چھوڑ رہے ہیں ان میں سے زیادہ تر اراکین پارلیمنٹ مسلم لیگ نون میں شرکت اختیار کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تقریباً بیس کے قریب لوگ مسلم لیگ نون میں شرکت اختیار کرنے والے ہیں اور ن لیگ کی ٹیکٹ لینا چاہتے ہیں انہوں نے بتایا کہ جو لوگ پارٹی چھوڑ رہے ہیں ان میں سے زیادہ تر کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے کچھ کا تعلق مغربی پنجاب اور تقریباً 5 کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے ۔
جو لوگ ن لیگ میں شمولیت اختیار کر کے ٹکٹ لینا چاہتے ہیں ان میں سے جن کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے وہ لوگ ایڈجسٹ ہو سکتے ہیں لیکن جن کا تعلق سینٹرل پنجاب سے ہے وہ لوگ ایڈجسٹ کرنا بہت مشکل ہو رہا ہے اور 4 اراکین پارلیمنٹ جن کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے وہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے ۔