اہم خبریں

جانیئے ایک گلاس گرم پانی کے ساتھ تین کھجوریں کھانے کے وہ فوائد جو ہزاروں روپے خرچ کر کے بھی حاصل نہیں ہو سکتے

کھجور ایک قسم کا پھل ہے، کھجور زیادہ تر خلیج فارس کے علاقوں میں پائی جاتی ہے، یہ اس قدر حیرت انگیز فوائد سے بھرپور ہوتی ہے کہ اسے سنتِ نبوی کا اعزاز بھی حاصل ہے، دنیا کی سب سے اعلٰی کھجور عجوہ ہے جو سعودی عرب کے مقدس شہرمدینہ منورہ اور مضافات میں پائی جاتی ہے۔

کھجور کا درخت دنیا کے اکثر مذاہب میں مقدس مانا جاتا ہے، مسلمانوں میں اس کی اہمیت کی انتہا یہ ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام درختوں میں سے اس درخت کو بہترین قرار دیا ہے کیونکہ صابر، شاکر اور اللہ کی طرف سے برکت والا ہے اور تپتے صحراؤں میں بھی اس قدر لذیذ اور مٹھاس سے بھرپور پھل دیتا ہے۔

کے فوڈ کے مطابق اب جدید سائنس نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ کھجور ایک ایسی منفرد اور مکمل خوراک ہے جس میں ہمارے جسم کے تمام ضروری غذائی اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں اور یہ جسم میں خ، ون کی کمی، پانی کی کمی کو دور ہکرتی ہے جبکہ کئی بیماریوں کا علاج بھی اس کے استعمال میں چھپا ہے۔

رمضان المبارک میں افطار کے وقت کھجور کا استعمال اس کی افادیت کا منہ بولتا ثبوت ہے چونکہ دن بھر بھوکا پیاسا رہنے کے بعد توانائی کم ہو جاتی ہے اس لیے افطاری کے وقت ایسی مکمل کی بےحد ضرورت ہوتی ہے جو زیادہ سے زیادہ طاقت و توانائی فراہم کر سکے اور کھجور یہ تمام مقاصد فوراً پورا کر دینے کی اہلیت رکھتی ہے۔

جن لوگوں کا وزن کم ہو یا خ، ون کی کمیہو انہیں پابندی کے ساتھ کھجور اور شہد کا استعمال کرنا چاہئے، اور روزانہ کی بنیاد پر کھجور کھانی چاہیئے۔ کھجور امراض قلب میں بھی فائدہ مند ہے اس میں موجود نمکیات دل کی دھڑکن کو منظم کرتے ہیں اور اس میں موجود غذائی اجزاء خ، ون بننے میں مدد دیتے ہیں کھجور فائبر، میگنیشم اور کیلشیم کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے اور ان میں پوٹاشیم کی بھی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔

کھجور فیٹ سوڈیم اور کولسٹرول فری ہوتی یہ خ، ون میں کولیسٹرول کی سطح گھٹاتی اور انجائنا کے مریضوں کے لیے بےحد فائدے مند ہے، خصوصاً مدینہ منورہ کی عجوہ کھجوریں کولیسٹرول لیول گھٹانے میں انتہائی مفید ثابت ہوتی ہیں۔کولیسٹرول کی سطح کم کرنے کے لئے 42 عجوہ کھجوروں کی گٹھلیاں پیس کر ان کا باریک سفوف بنا کر محفوظ کر لیں اور روزانہ نہار منہ اس کا استعمال کریں، کولیسٹرول لیول کم ہو جائے گا۔

اگر نیم گرم پانی کے ساتھ 3 کھجور کھائی جائیں تو یہ جسم کی اضافی چربی کو گھٹاتی ہیں اس کے علاوہ سینے کی جکڑن کھانسی اور بلغم دور کرنے کے لئے بھی یہ بےحد فائدے مند ہے، کھجور کی تاثیر گرم ہوتی ہے اور یہ پھیپھڑوں کو بھی طاقت بخشتی ہے، نیم گرم پانی کے ساتھ کھجور استعمال کرنے سے وزن گھٹتا ہے اور نظامِ ہاضمہ درست ہوتا ہے جبکہ یہ خ، ون کو بھی صاف کرتی ہے۔

Muhammad Kashif

Recent Posts

Crypto News: BlackRock Expands Bitcoin Investment with European ETP

BlackRock, the world’s largest asset manager, has officially launched its iShares Bitcoin Exchange-Traded Product (ETP)…

23 hours ago

Price History Indicates That Bitcoin is Poised For A Golden Bull Run In April With A 34% Surge: Crypto News Insights

Bitcoin, the leading cryptocurrency, may be on the verge of a significant rally in April,…

4 days ago

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

5 months ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

5 months ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

5 months ago