کراچی : اگست میں جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم حاصل کرے گا ،اسد عمر
جدید ٹرانسپورٹ سسٹم، شہر کراچی کے لیے بڑا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔

کراچی: وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقیات اور خصوصی اقدامات ، اسد عمر نے کہا کہ رواں سال اگست میں کراچی کا پہلا جدید ٹرانسپورٹ سسٹم آپریشنل ہوجائے گا۔
وزیر نے کہا کہ گزشتہ روز این آر ٹی سی اور ایس آئی ڈی سی ایل کے مابین کراچی گرین لائن بس ریپڈ ٹرانسپورٹ منصوبے کے لئے جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔
انہوں نے اعلان کیا کہ “گرین لائن بی آر ٹی جو اس سال اگست میں کراچی میں سب سے پہلے جدید ٹرانسپورٹ سسٹم ہوگی۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے 22 مارچ کو کراچی میں جاری گرین لائن بی آر ٹی منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کی صدارت کی۔