وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی مدت ملازمت میں توسیع کے بارے میں بات ہو رہی ہے، اس حوالے سے آئندہ چند روز تک فیصلہ کرلیا جائے گا۔
جسٹس جاوید اقبال کو توسیع ملے گی یا نہیں؟ اندر کی خبر سامنے آگئی

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا تھا کہجسٹس (ر) جاوید اقبال کی کارکردگی بہت اچھی ہے، نئے چیئرمین نیب کےحوالے سے آئندہ چند روزمیں فیصلہ ہوجائے گا۔
چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع سےمتعلق حتمی فیصلہ نہیں ہوا لیکن جسٹس (ر) جاوید اقبال کی مدت ملازمت میں توسیع سےمتعلق بات ضرور ہورہی ہے۔ وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے آئین کی شق چھ بی ون کے تحت وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈرمیں مشاورت ہونی چاہیے۔