اہم خبریں

جھوٹی خبر ناقابل ضمانت جرم۔۔۔۔وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے لیے سزاؤں کی تفصیلات جاری کر دیں!

پاکستان (نیوز اویل)، وزیر قانون فروغ نسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات واضح کی ہے کہ اب جھوٹی یا فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ہر وقت کوئی نہ کوئی فیک نیوز چلتی رہتی ہے جو کہ لوگوں کو ہراساں کرنے کا دوسرا طریقہ ہے ان کا کہنا تھا کہ اب سے فیک نیوز پھیلانا ناقابل ضمانت جرم ہے ان کا کہنا تھا کہ اب سے 6 ماہ کا ٹرائل ہو گا اور اس کے بعد پانچ سال کی سزا بھی سنائی جائیگی اور کسی قسم کی ضمانت نہیں ہوگی جس طرح وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کے بارے میں اور ان کی طلاق کے بارے میں غلط خبر پھیلائی گئی تھی ۔

یاد رہے کہحال ہی میں وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان کشیدگی اور ناراضگی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں یہ بھی سننے میں آ رہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے اور بشری بی بی لاہور میں رہ رہی ہیں ۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی جو کہ ڈاکٹر شہباز گل ہیں ان کا اس حوالے سے جو بیان سامنے آیا ہے ان کے مطابق انہوں نے ایسی تمام خبروں کی تردید کر دی ہے ان کا کہنا ہے کہ یہ عمران خان صاحب کے خلاف سازش کی جا رہی ہے اور جو صحافی اس طرح کی گھٹیا خبریں پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور ان کو عدالت میں لے جایا جائے گا۔ اور انہوں نے مزید کہا کہ سیاست اور صحافت میں لوگوں کے خاندانوں کو بیچ میں نہ لائیں اور یہ کہ بشری بی بی پہلی بات یہ کہ وہ پچھلے 4 ماہ سے لاہور نہیں گئیں اور اگر وہ اس سال لاہور گئی بھی تھیں تو وہ ایک ہفتے کے لیے گئی تھیں ۔ یاد رہے کہ خاتون اول بشری بی بی کی بہت قریبی دوست فرخ خان کا بھی بیان بھی سامنے آ گیا ہے جس میں انہوں نے یہ سب باتوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بشری بی بی اسلام آباد میں بنی گالا میں ہی موجود ہیں اور وہ ان کے پاس لاہور میں نہیں ہیں ۔

newsavail

Recent Posts

Crypto News: BlackRock Expands Bitcoin Investment with European ETP

BlackRock, the world’s largest asset manager, has officially launched its iShares Bitcoin Exchange-Traded Product (ETP)…

3 weeks ago

Price History Indicates That Bitcoin is Poised For A Golden Bull Run In April With A 34% Surge: Crypto News Insights

Bitcoin, the leading cryptocurrency, may be on the verge of a significant rally in April,…

4 weeks ago

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

5 months ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

6 months ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

6 months ago