سرگودھا: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار بیرسٹر معظم شیر کالو پی پی 84 (خوشاب) ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی حسین کے خلاف 6000 سے زائد ووٹوں کے فرق سے برتری حاصل کر رہے ہیں۔
خوشاب کے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار نے پی ٹی آئی کو شکست سے دوچار کر دیا۔

229 میں سے 130 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کے 32905 کے مقابلے میں مسلم لیگ (ن) نے 38970 ووٹ حاصل کیے ہیں۔
یہ نشست جس میں تحصیل نور پور تھل اور تحصیل قائد آباد کے کچھ دیہات شامل ہیں، مسلم لیگ (ن) کے وارث کالو کی جان جانے کی وجہ سے خالی ہوچکی تھی جنہوں نے اسے مسلسل چار بار جیتا تھا۔ پارٹی نے اب انکے بیٹے معظم کو ٹکٹ دیا تھا۔