پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 20 اگست بروز جمعہ کو کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ٹھیک آٹھ بجے شروع ہوگا جو کہ ساری رات جاری رہے گا، ویسٹ انڈیز کو 0-1 کی برتری حاصل ہے.
دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان کی 11 رکنی ٹیم کا اعلان، 3 کھلاڑی تبدیل کرنے کا فیصلہ

پہلے میچ کے حوالے سے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ یہ ٹیسٹ کرکٹ کی خوبصورتی ہے ،ہم نے پہلی اننگز میں بیٹ کے ساتھ اچھی کوشش کی اور بولرز نے ویسٹ انڈیز کوزیادہ برتری نہ لینے دی،پھر دوسری اننگز میں ہم نےپھر ٹھیک ٹھاک بیٹنگ کی اور باؤلرز نے جوابی وار کیا۔
بابراعظم نےکہا کہ دوسری اننگز میں بھی گیند سوئنگ اور سیم کررہی تھی لیکن ہم کریز پر ڈٹے رہے اور صبر کیا،ہماری کوشش تھی کہپارٹنرشپ قائم کی جائے، ہمارے باؤلر واقعی اچھے تھے ، خاص طور پر عباس اور شاہین، اگر ہم وہ ڈراپ کیچ لیتے تو نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا۔