لاہور( این این آئی)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے پنجاب حکومت کی تین سالہ کارکردگی کیخلاف وائٹ پیپر جاری کردیا،تین سالوں میں پنجاب کے چھ آئی ،چار چیف سیکرٹری تبدیل،درجنوں محکموں کے سیکرٹری پانچ مرتبہ سے زائد تبدیل ہوئے،بزدار حکومت نے شہبازشریف دور کے بنائے کالجز پر یونیورسٹیوں کی تختیاں لگائیں،
دو کھرب 48ارب کے اضافی اخراجات ، پنجاب حکومت کی شاہ خرچیاں، ن لیگ نے وائٹ پیپر جاری کردیا

پنجاب حکومت نے شہداء کےورثاء کے لئے 15کروڑ مختص کی لیکن ایک پائی بھی نہ دی،خواجہ سرائوں کیلئے 20 کروڑ مختص کیے لیکن 75فیصد رقم خرچ نہیں کی،رمضان بازاروں میں 82کروڑ 18لاکھ کے اضافی اخراجات کیے،رواں سال پنجاب حکومت نے دو کھرب 48ارب کے اضافی اخراجات کیے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹائون پارٹی سیکرٹریٹ میں مسلم یگ(ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء تارڑ اور حناپرویز بٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا پنجاب میں سرکاری سکولوں میں 88ہزار 885اساتذہ کی اسامیاں خالی ہیں۔تین سالوں میں ہزاروں خالی اسامیوں پر بھرتیوں کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔