پاکستان (نیوز اویل)، معروف فیشن ڈیزائنر علی ذیشان نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ “جیو پوڈکاسٹ” میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران پیش آنے والی مشکلات اور چیلنجز پر کھل کر بات کی۔
رات کو باتھ روم جانے سے پہلے تاج پہنتا ہوں.. مشہور فیشن ڈیزائنر بات کرتے ہوئے کیوں رو پڑے؟

انٹرویو کے ایک حصے میں، علی ذیشان نے کراچی میں اپنی ابتدائی جدوجہد کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ کیسے انہیں فیشن انڈسٹری کے کچھ سینئر ممبران نے بے عزت کیا تھا۔ اس واقعے نے انہیں اتنا متاثر کیا کہ وہ رو پڑے۔
علی ذیشان نے بتایا کہ وہ لاہور سے کراچی منتقل ہوئے تھے جہاں انہوں نے اپنا فیشن ڈیزائن کا کیریئر شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے پہلے ہی فیشن شو کے بعد راتوں رات مشہور ہو گئے تھے۔ تاہم، کراچی کی فیشن انڈسٹری میں ان کے داخلے کو کچھ سینئر ممبران نے پسند نہیں کیا۔