روسی صدر ولادیمیر پوتن جلد پاکستان کا دورہ کریں گے ۔
روسی صدر کی جانب سے پاکستان کے لیے خوشی کی خبر سامنے آگئی۔

اسلام آباد: روسی وزیر خارجہ سیرگی لاوروف نے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پاک روس دوطرفہ تعلقات سے متعلق امور اور علاقائی اور عالمی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے “پاکستان اسٹریم” (نارتھ ساؤتھ) گیس پائپ لائن منصوبے کے لئے مطلوبہ قانونی عمل کو تیزی سے ختم کرنے اور جلد از جلد کام شروع کرنے کے پاکستان کے عزم کی تصدیق کی۔