اہم خبریں

ریاست کے اوپر ریاست چلانے والوں اور آئین شکن کے کردار کو سامنے لانا قومی خدمت ہے ،تمام تکالیف اس مشن کیلئے کاٹ رہا ہوں، نواز شریف

لندن/ اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے آزاد کشمیر کی عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے ،25 جولائی کو کشمیر فروشوں،ووٹ چوروں کو بے نقاب کریں ،اللہ تعالیٰ یہ مقدس کام آپ سے لے رہا ہے،ریاست کے اوپر ریاست چلانے والوں اور آئین شکن کے کردار کو سامنے لانا قومی خدمت ہے۔

 

 

تمام تکالیف اس مشن کیلئے کاٹ رہا ہوں، آئین و قانون کی حکمرانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ہفتہ کے روز لندن سے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے آزاد جموں و کشمیر الیکشن کے حوالے سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے بھائیو بہنوں جن لوگوں نے پاکستان کے عوام کو اس حال تک پہنچایا ہے اب وہ لوگ آزاد کشمیر کا رخ کرنا چاہتے ہیں لیکن 25 جولائی کو بتا دو انہیں کہ ہم تمہیں آزاد کشمیر میں ووٹ چوری نہیں کرنے دینگے آپ اپنے ووٹ پہ پہرہ دے کر ان بکسہ چوروں کا راستہ روکیے۔

 

 

نواز شریف نے کہا کہ جب ووٹ چوری ہوتا ہے تو آپکے بچوں کی فیسیں بھی چوری ہوتی ہیں بچوں کے اخراجات بھی چوری ہوتے ہیں، آپکا روزگار بھی چوری ہوتا ہے، مجھے بتائیں کیا عید پر غریب اپنے بچوں کو نئے کپڑے پہنا سکا، کیا غریب کی جیب میں قربانی کیلئے پیسے تھے؟ نواز شریف نے مزید کہا کہ میں نے جو باتیں کی ہیں بڑے خلوص محبت اور پیار سے کی ہیں یہ ہمارا فرض ہے اپنے آئین کی رکھوالی کریں، اپنے ملک کی رکھوالی کریں، اپنے معاشرے کی رکھوالی کریں، اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، میں جو تکلیف کاٹ رہا ہوں اسی مشن کے لئے کاٹ رہا ہوں، انہوں نے آزاد کشمیر کے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میرے بھائیو میرے ساتھیو آج پوری قوم اور پورا پاکستان آپکی طرف دیکھ رہا ہے۔

 

 

Aisha Siddiqua

Recent Posts

Crypto News: BlackRock Expands Bitcoin Investment with European ETP

BlackRock, the world’s largest asset manager, has officially launched its iShares Bitcoin Exchange-Traded Product (ETP)…

4 days ago

Price History Indicates That Bitcoin is Poised For A Golden Bull Run In April With A 34% Surge: Crypto News Insights

Bitcoin, the leading cryptocurrency, may be on the verge of a significant rally in April,…

1 week ago

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

5 months ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

5 months ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

5 months ago