اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) کابینہ کی توانائی کمیٹی (سی سی او سی) نے سردیوں میںگیس کی بچت کے لیے ”سستی بجلی پیکج ” کی منظوری دے دی۔
سستی بجلی پیکج آگیا!300یونٹ سے زائد استعمال کرنیوالوں کی پریشانی ختم، فی یونٹ کی انتہائی مناسب قیمت رکھ دی گئی

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں یہ منظوری دی گئی۔ کابینہ کمیٹی برائے توانائی (سی سی او ای) نے بجلی کے صارفین کے لیے بڑھتی ہوئی کھپتپر موسم سرما کے لیے سستے ٹیرف اور 2002ء کی بجلی کی پالیسی کے 11 آزاد پاور پروڈیوسرز (آئی پی پی) کو 131 ارب روپے کی متنازع ادائیگی کی منظوری دے دی۔
وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیے کے مطابق سردیوں میں گیس کی محدود دستیابی ہوتی ہے، سردی سے بچاؤ کے لیے گیس ہیٹرز استعمال کیے جاتے ہیںلہٰذا سردیوں میں گیس بچانے کے لیے سستی بجلی کا پیکج لایا جا ررہا ہے ۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یہ پیکج یکم نومبر 2021ء سے 28 فروری 2022ء تک ہو گا۔